Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رادھیکا ،پیڈمین کے بعد ڈراونی فلم میں

حال ہی میں مشہور اداکار اکشے کمار کی فلم پیڈمین میں اداکاری کرنےکےبعد اداکارہ رادھیکا آپٹے  اب ڈراونی فلم  کریں گی۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق  اداکارہ رادھیکا آپٹے کو  ویب سیریز کی ایک ڈراونی فلم  کیلئے کاسٹ کرلیاگیا ہے یہ فلم دنیا بھر میں نیٹ  کے ذریعے دیکھی جاسکےگي ۔فلم کو ہندوستانی پروڈیوسر شوٹ کریں گے۔ یہ فلم  ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جو سوچ میں آزادی رکھتی ہے اور اپنی کھوئی ہوئی بیٹی کی تلا ش کرتی ہے۔ رادھیکا اب تک کئی فلموں میں اداکاری  کرچکی ہیں۔
 

شیئر: