Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہولی پاکستان میں سرکاری طور پر منائی گئی

کراچی (صلاح الدین حیدر ،بیورو چیف) کراچی میں پہلی مرتبہ پاکستان جیسے اسلامی ملک میں ہندوﺅں کا تہوار ہولی سرکاری طور پر منایا گیا۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے ممبران جن میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں ہی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا خوب رنگ دکھایا۔ مرد و خواتین ممبران نے ایک دوسرے کے چہروں اور گالوں پر رنگ لگائے لیکن اصل سماں رامسوامی مندر میں نظر آیا جہاں پچکاری سے رنگ شرکاءپر ڈالے گئے۔ ہولی ہندوستان میں فصل کٹنے پر خوشی کے طور پر منائی جاتی ہے۔
 

شیئر: