ہندوستانی گانوں کی پاکستانی نقل کے چرچے

ویسے تو متعدد بالی وڈ فلموں میں پاکستان کے معروف گانے شامل کرکے نہ صرف فلموں کی کامیابی کو یقینی بنایا جاتا ہے بلکہ اس سے کروڑوں روپے بھی کمائے جاتے ہیں تاہم پاکستان میں بھی بالی وڈ کے گانوں کی نقل کرنے والوں کی کمی نہیں۔ اب بالی وڈ گانوں کی دھنوں پر تشہیر کے لئے بھی گانے بنائے جانے لگے ہیں۔لاہورکے ایک موبائل سینٹر نے بھی اپنی تشہیر کے لئے نہ صرف سوشل میڈیا کا سہارا لیا، بلکہ معروف بولی وڈ فلموں کے گیتوں کی نقل پر گانے بھی بنا ڈالے۔چیمہ موبائل سینٹر کی جانب سے تیار کردہ ایک ایسا ہی گانا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جس کے چرچے پاکستان سے نکل کرہند جا پہنچے، جہاں پر میڈیا نے اس پر خبریں شائع کیں۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘  کے مشہور گانے ’سواگ سے سواگت‘ کی نقل پر تیار کئے گئے گانے کو محض 2 دن میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔اس گانے کو اورنگزیب نامی شخص نے فیس بک پر شیئر کیا۔  ہندوستان کے معروف اخبار نے خبر بھی شائع کی ہے۔
 
 

شیئر: