Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے نفسیاتی اسپتا ل سے مریضوں کے فرار کی خبر بے بنیاد

طائف: طائف کے نفسیاتی اسپتال سے مریضوں کے فرار کی خبر بے بنیاد ہے۔ افواہ پھیلانے والوں کا سراغ لگاکر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات طائف محکمہ صحت کے ترجمان عبد الہادی الربیعی نے کہی ہے۔ 
مزید پڑھیں:بیت المقدس کے عکس کا حامل الجزائر کا سکہ سوشل میڈیا پر مقبول
انہوں نے کہا ہے کہ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ جاری کرکے یہ افواہ اڑائی گئی کہ شہار نفسیاتی اسپتال سے کچھ مریض فرار ہوگئے ہیں۔ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ ہے۔ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ محکمہ صحت ہیش ٹیگ جاری کرنے والوں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ ہیش ٹیگ جاری کرنے والوں نے شہار اسپتال کے نفسیاتی مریضوں کا نہ مذاق اڑایا ہے بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔یہ سائبر کرائم ہے جس پر سزا ہوگی۔ 
مزید پڑھیں:طائف : ٹرانسفرمر چورڈرامائی انداز میں گرفتار
 

شیئر: