Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اربازخان اور ملائکہ نے طلاق کیلئے درخواست دیدی

  ممبئی ... بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی و اداکار اربازخان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے طلاق کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔دونوںنے گزشتہ سال ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ملائکہ اروڑہ علیحدہ گھر میں رہائش پذیر تھیں ۔ انہیں دوبارہ ایک کرنے کے لئے سلمان خان سمیت متعدد ستاروں نے کوششیں کیں لیکن اب دونوں نے باقاعدہ طور پر علیحدہ ہونے کافیصلہ کرلیا ۔رضامندی کے ساتھ فیملی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست دائر کرنے کے بعد جلد عدالت میں پیشی کا امکان ہے جس کے بعد 18 سالہ رفاقت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

شیئر: