Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند میں قیدیوں کے تبادلے کی تجاویز منظور

اسلام آباد... وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی گئی نئی دہلی کی تجاویز کو منظور کر لیا ۔3قسم کے قیدیوں کا تبادلہ کیا جائیگا ان میں بزرگ، خواتین اور ذہنی معذور قیدی شامل ہیں۔ وزیر خارجہ نے ہند کو انسانی بنیادوں پر 60 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کے تبادلے کی تجویز دی ہے۔ ترجمان کے مطابق خواجہ آصف نے امید ظاہر کی کہ ہند انسانی ہمددری کے بنیاد پر پیش کی گئی پاکستانی تجاویز کا مثبت جواب دے گا۔جوڈیشل کمیٹی کے لائحہ عمل کی بحالی کی جائے گی اور ذہنی معذور قیدیوں کی واپسی اوران کے معائنے کیلئے ڈاکٹروں کے دورے میں معاونت کی جائیگی۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان اقدامات کے ذریعے پاکستان اور ورکنگ باونڈری پر موجودہ کشیدگی کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر سکتے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:پاک فوج نے ہندوستانی ڈرون مار گرایا
 

شیئر: