Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں غلام خان سرحد کھل گئی

  اسلام آباد..افغانستان اور پاکستان کے درمیان شمالی وزیرستان میں غلام خان سرحد کو تجارت کیلئے تجرباتی بنیاد پر جمعہ کو کھول دیا گیا ۔ شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ کامران آفریدی نے بتایا کہ240 ٹن سیمنٹ سے لدے 4 ٹرک غلام خان باڈر کے راستے افغانستان کے صوبے خوست گئے ۔ افغانستان سے بھی چند دن بعد تجارتی سامان سے لدے ٹرک پاکستانی علاقے میں داخل ہونگے۔مقامی تاجروں نے سرحد کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا ۔غلام خان بارڈر تجارت اور آمدورفت کےلئے طور خم اور چمن کے بعد تیسرا بڑا کراسنگ پوائنٹ ہے ۔سرحدی علاقوں میں آپریشن کے باعث سرحد کو آمد ورفت کیلئے بند کیا گیاتھا۔
مزید پڑھیں:اب صرف پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرینگے،خواجہ آصف

شیئر: