Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے زرداری کے آگے ہتھیار ڈالدئیے،مریم

  بہاولپور... سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی دشمنی نواز شریف کے ساتھ ہے لیکن ہتھیار زرداری کے آگے ڈال دیئے ۔ عمران خان بکتے اور جھکتے نہیں بلکہ لیٹ جاتے ہیں ۔ عمران خان کے گھر کے جعلی کاغذات کا معاملہ جھوٹ بولنے کا ہے ۔ عوام سے دھوکہ کرنے کا ہے ۔اب اس صداقت اور امانت کا جواب سپریم کورٹ کو دینا پڑے گا ۔اس پر آرٹیکل 62 لگتا ہے یا نہیں ؟۔بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بہاولپور والوں آج آپ نے کمال کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ پاکستان کے اندر عوام کے ووٹوں پر آنیوالوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں ۔ آج ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی پاکستان کو زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بیچنے والوں کو رونا پڑے گا ۔ عمران خان کو رونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دن رات ایک ہی با ت کررہے تھے میرے سینیٹرز کی بولیاں لگ گئیں۔میرے ارکان بک گئے ۔انہیں خریدا جارہا ہے پھر کیا ہوا عمران خان نے خود ہی پورے کے پورے اپنے 12سینیٹرز کو زرداری کے قدموں میں ڈال د ئیے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے پاس عمران خان نے عبدالقدوس بزنجو کی چادر میں چھپ کر حاضری دی ہے ۔اب ناک کو ادھر سے پکڑو یا ادھر سے بات ایک ہی ہے۔ یہ کبھی انگلی کے پیچھے چھپتے ہیں ۔ کبھی سپریم کورٹ کے فیصلوں کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی عبدالقدوس کے پاس جانے کیلئے زرداری کے پیچھے چھپتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جو کھیل کھیلا جارہاہے ۔عمران خان نے پس پردہ آصف زرداری سے جو ہاتھ ملایا ہے ۔ اس ڈرامے کا ڈراپ سین بھی جلد ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ اس سے مسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف مزید طاقتور ہوگا ۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر آج نواز شریف ڈٹ کر کھڑا ہے ۔ آنیوالی مشکلات پر بلیک میل نہیں ہو رہا، دباو قبول نہیں کررہا ۔ آپ کی حکمرانی کیلئے، آپ کیلئے سینہ تان کر کھڑا ہے تو کیا یہ جنگ اب صرف نواز شریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ترازو کا پلڑا ایک طرف جھک جائے گا تو سوال اٹھیں گے یا نہیں ؟ اٹھیں گے ضرور اٹھیں گے۔
مزید پڑھیں:حق نہ ملے تو اسے چھین لیں،نواز شریف

شیئر: