Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنتی سب کی کرتی اپنی ہوں،سشمتا

 ممبئی.. بالی وڈ اداکارہ سشمتا سین نے کہا ہے کہ سنتی سب کی لیکن کرتی اپنی ہوں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں انہوں نے شادی کے حوالے سے کہا کہ شادی ایک مرتبہ کرنی ہے سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گی ۔میرے نزدیک شادی ایک وعدہ ہے جو انسان خود سے کرتا ہے ۔یہ فطر ی سے بات ہے آپ کسی سے ہر وقت ایک ایسا جیسا برتاو نہیں کرسکتے ۔پوری عمر محبت بھری زندگی نہیں جی سکتے ۔ شادی خود سے اس وعدے کے ساتھ کی جاتی ہے کہ ساتھ نبھائیں گے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں ہٹ فلمیں نہیں دے سکی اس کے باجود مجھے لوگوں کی طرف سے پذیرائی ملی ۔ اس سوال پر کہ خوبصورتی کا راز کیا ہے ۔ سشمتاا نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور صحت مند زندگی گزاریں ۔ویسے خوبصورتی اندر سے آتی ہے آپ باہر سے لاکھ کوشش کرلیس کچھ نہیں ہوسکتا ۔

شیئر: