Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرائم دن بدن بڑھ رہے ہیں، اداکار حیدر سلطان

نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ جس معاشرے میں انصاف برائے نام رہ جائے وہ معاشرہ تنزل کا شکا ر ہوجاتا ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ آئے روز چوریاں ،قتل وغارت ،دہشت گردی کے باعث عوام کا سکون غارت ہوچکا ہے ۔میرے والد سلطان راہی کے قتل کو کتنے ہی سال بیت گئے مگر قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔ حیدر سلطان نے کہا کہ بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی بے شمار آفرز ہوئیں مگر میں اپنے ملک میں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں۔
 
 

شیئر: