Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں دھماکہ ِ، ایک ہلاک ،پولیس اہلکاروں سمیت کئی زخمی

لاہور ... لاہورمیں بدھ کی رات رائیونڈ روڈ کے قریب زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس اہلکاروں کے قریب ہوا۔ زخمیوں میں اے ایس پی رائیونڈ شامل ہیں۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔  اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،تہمینہ جنجوعہ
 

شیئر: