Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ٹیچروں او ر طالبات کو لازمی ڈرائیونگ سیکھنے کا نہیں کہا ، ترجمان تعلیم

 قصیم .... وزارت تعلیم کے ترجمان مبار ک العصیمی نے کہا ہے کہ وزارت کی جانب سے خواتین کو لازمی ڈرائیونگ سیکھنے کا نہیں کہا ہے ۔ عاجل نیوز نے العصیمی کے ٹویٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ وزارت میں بڑی تعداد میں خواتین ملازم ہیں ۔ امید ہے کہ وہ خواتین کی ڈرائیونگ کے بارے میں جاری شاہی اجازت نامے سے مستفیض ہونگی ۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف باتیں پھیل رہی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ وزار ت تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لیڈی ٹیچرز اور کالج کی طالبات لازمی طور پر ڈرائیونگ سیکھیں ۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث چل پڑی جس پر وزارت کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انکی جانب سے لازمی کی بات نہیں کی گئی ۔ 

شیئر: