Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100ملین ریال سرمایہ رکھنے والی کمپنی سربمہر

ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ نے 100ملین ریال سرمایہ رکھنے والی ایک استقدام کمپنی کو خلاف ورزی پر سربمہر کر دیا۔ وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے کہا ہے کہ وزارت محنت نے خلاف ورزی پر کمپنی کو اس بات کی پروا کئے بغیر بند کردیا کہ اس کے پاس کتنا بڑا سرمایہ ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزارت محنت قانون او رضابطوں کی کس قدر پابند ہے۔ مذکورہ کمپنی نے متعدد افراد او راداروں کو دھوکہ دے رکھا تھا۔ کمپنی کا کھاتہ منجمد کیا گیا ہے۔ وزار ت اس کے اکاﺅنٹ میں موجود رقم میں سے لوگوں کے حقوق ادا کرے گی۔ 
 
 

شیئر: