Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

   اسلام آباد....سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے میں وضع کردہ اصولوں کا اطلاق سب پر نہیں ہوگا؟ پانا مہ لیکس کیس میں کہاں یہ اصول طے ہواکہ غلطی جان بوجھ کر ہو یا غیر ارادی ¾نااہلیت ہو گی ۔امریکی صدر کہتے ہیں فلاں ریٹرن ظاہر نہیں کروں گا اور یہاں غلطی بھی نااہلیت ہے۔پاکستان میں تو الیکشن لڑنا بہت مشکل ہو گیا ۔اگر سخت لائبیلٹی کا اصول ثابت ہوا تو شیخ رشید آوٹ ہو جائیں گے ۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے شیخ رشید کی نااہلی کےلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔شکیل اعوان کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے ۔ انہوں نے گھر کی قیمت ایک کروڑ 2لاکھ ظاہر کی۔ گھر کی بکنگ 4 کروڑ 80 لاکھ سے شروع کی گئی تھی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فتح جنگ کے موضع رامہ میں زمین زیادہ،کاغذات میں کم ظاہرکی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق شیخ رشید کی زمین ایک ہزار 81کنال ہے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں 968 کنال اور13مرلہ ظاہر کی۔ وکلا کے پانا مہ کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا پانامہ لیکس کیس کے فیصلے میں وضع کردہ اصولوں کا اطلاق سب پر نہیں ہوگا؟ پانا مہ لیکس کیس میں کہاں یہ اصول طے ہواکہ غلطی جان بوجھ کر ہو یا غیر ارادی، نااہلیت ہو گی۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ امریکی صدر کہتے ہیں فلاں ریٹرن ظاہر نہیں کروں گا اور یہاں غلطی بھی نااہلیت ہے۔پاکستان میں تو الیکشن لڑنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔اس موقع پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ہم انتظار ہی کررہے تھے کہ آپ سے اس ججمنٹ کا حوالہ دیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شکیل اعوان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کہتے ہیں اگر ان سے غلطی ہوئی تو اسی فیصلے کے تناظر میں نااہل کردیا جائے۔پانا مہ میں کیس لندن فلیٹس کا تھا، فیصلہ اقامے پر آیا۔شکیل اعوان کے وکیل نے کہا کہ پانا مہ کیس میں شیخ رشید درخواست گزار تھے۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ ایک انگلی کسی پر اٹھاتے ہیںتو چار انگلیاں اپنی طرف اٹھتی ہے۔شکیل اعوان کے وکیل نے دلائل میں موقف اپنایا کہ شیخ رشید نے اثاثے چھپائے اور غلطی تسلیم کی، اس پر نا اہلی بنتی ہے۔
مزید پڑھیں:میرے والد کے کاروبار کے پیچھے پڑے ہیں،نواز شریف

شیئر: