Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشان کھتر نے 12کلو وزن کم کرلیا

بالی وڈ کے نئے اداکار ایشان کھتر اپنی نئی فلم ' دھڑک' کی شوٹنگ کے حوالے سے خبروں میں چھائے رہے۔ حال ہی میں ایشان نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کی ہے۔ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار ایشان کھتر نے ایک حالیہ سیلفی اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر پیش کی ہے ۔ ایشان نے حیرت انگیز طور پر صرف 8روز میں اپنا وزن 12کلو کم کرلیا۔ اس تصویر پر ایشان نے ”مشن امپاسبل“ لکھا ہے ۔ ایشان کے اتنے کم عرصے میں جسمانی وزن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ایشان اگلی فلم ' دھڑک' میں جھانوی کپور کےساتھ بالی وڈ ڈبیو کرنے جارہے ہیں۔ فلم تیاری کے مراحل میں ہے۔
 

شیئر: