Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکولین پر فخر ہے ، سلمان خان

اداکارہ جیکولین فرنانڈس مادھوری دکشت کے گیت”ایک دوتین“ کے ری میک کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم سلمان خان ان کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ”باغی2“ کے ہدایت کار نے اس گانے کو ری میک کر کے اداکارہ جیکولین فرنانڈس پر فلمایا ہے تاہم مادھوری کے مداحوں سمیت بالی وڈ کی متعدد شخصیات کو یہ ری میک بالکل پسند نہیں آیا۔ جہاں تمام لوگ جیکولین پر تنقید کررہے ہیں وہیں سلمان خان جیکولین کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ انہیں یہ گانا بہت پسند آیا ہے جیکی نے گانے کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہیں جیکولین پر فخر ہے۔ 
 

شیئر: