Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سات دن، محبت ان“ میں ماہرہ خان کی جھلک

  پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ”سات دن، محبت ان“ کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ فلم میں ماہرہ خان کے کردار کی جھلک بھی جاری کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ ”سات دن، محبت ان “ میں میرا سیٹھی، آمنہ الیاس، عامر قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان اور شہریا رمنور نے ادا کئے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اور بھی کئی بڑے اداکار شامل ہیں۔اس کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ”زندہ بھاگ“ کے فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔”سات دن، محبت ان“ ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوتاہے ۔ ان مسائل سے گزر کر ہی اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوتی ہے ۔
ماہرہ خان نے فلم میں اپنے کردار کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تحریری استفسار کیا ہے کہ ”کیسی لگ رہی ہوں؟“
ماہرہ خان فلم کی پہلی جھلک میں کافی رومانٹک اور کامیڈین انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔وہ کالے چشمے کو آنکھوں سے ہٹاکر ترچھی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے مسکراتی نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ ”سات دن، محبت ان“میں ماہرہ خان کی پہلی جھلک جاری ہونے سے قبل رواں ماہ 13 مارچ کو فلم کے مرکزی ہیرو شہریار منور کی جھلک بھی جاری کی گئی تھی۔اس فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے علاوہ جاوید شیخ، عائشہ عمر اور حنا دلپذیر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔’ ’سات دن محبت اِن“ 2018 میں ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: