Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اتنے بھولے نہیں جتنے بنتے ہیں،چانڈیو

لاہور... پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہےکہ نواز شریف کو اب سمجھ آیا کہ میموگیٹ میں عدالت میں نہیں جانا چاہیے تھا ۔ادھورا اعتراف کافی نہیں۔ وہ آج بھی بددیانتی سے کام لے رہے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کے خلاف جرائم پر قوم سے معافی مانگیں۔یہ کیسے لیڈر ہیں جنہیں اتنی سمجھ نہیں کہ کس معاملے میں عدالت میں جانا چاہیے اور کس میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ا یک شخص مینڈیٹ چرا کر 3 مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنا۔ نواز شریف اتنے بھولے نہیں جتنے بنتے ہیں۔ وہ پھر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف کی 35 سالہ سیاست جمہوریت کے خلاف سازشوں سے بھری ہے۔ جمہوریت کی خاطر نواز شریف کے دھوکے میں آئے تاہم اب نواز شریف کی میٹھی میٹھی باتوں میں نہیں آئیں گے۔
مزید پڑھیں:نیب جیسے قانون کو ہوا میں اڑا دینا چاہئیے،نواز شریف

شیئر: