Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٓآ ب زم زم کنوئیں کا منصوبہ قبل از وقت مکمل، گورنر نے افتتاح کیا

مکہ مکرمہ.... خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ نے آ ب ز م زم منصوبے کا افتتاح کیا اور کئے جانے والے ترمیمی امور کا جائزہ لیا ۔ گورنر نے منصوبے کو انتہائی مختصر وقت میں مکمل کرنے پر انتظامیہ کے عمل کو سراہا ۔ سبق نیوز کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے آب ز م زم کنوئیں کی ترمیم اور کنوئیں تک آنے والی پانی کی لائنوں کے توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد تمام امور کا جائزہ لیتے ہوئے کام کے معیار کی تعریف کی ۔ منصوبے پر ایک ہزار کارکن اور انجیئنروں نے 10لاکھ گھنٹے کا م کیا او روقت مقررہ پر اسے مکمل کیا تاکہ زائرین اور معتمرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور جلد از جلد منصوبہ مکمل ہو جائے ۔ واضح رہے منصوبے کی تکمیل کے بعد کنوئیں میں آب ز م زم کی مقدار میں پہلے سے کئی گنااضافہ ہو گیا ہے جو آئندہ برسوں میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے بھی کافی ثابت ہوگا۔ 

شیئر: