Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا اعلان

  کو ئٹہ ...کوئٹہ میں نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ مرکزی ترجمان ہونگے۔ دیگر عہدیداروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کوئٹہ میں مسلم لیگ ق کے سابق رہنمااور سینیئر پارلیمنٹرین رہنما سعید ہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے آئین اور منشور پر کام کررہے ہیں۔ عہدیداروں کے انتخاب کے بعد پارٹی کو رجسٹر کرایا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں یہ تلخ فیصلہ کرنا پڑا لیکن مسلم لیگ کی سوچ سے جدا نہیں ہورہے ہیں۔ بس ایک نئے نعرے کے ساتھ آئیں گے۔اس موقع پرپارٹی ترجمان انوار الحق کاکڑ کا نے کہاکہ نئی پارٹی عام روایتی پارٹیوں سے مختلف ہوگی۔ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے معاشی اور سیاسی حقوق پر کام کرے گی۔صوبے کے معاشی وسیاسی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ عوام کی توقعات پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت میں بلوچستان سے کامیاب آزاد سینیٹرز، صوبائی اسمبلی میںن لیگ منحرف ارکان سمیت ، قاف لیگ کے اراکین شمولیت اختیار کریں گے۔
مزید پڑھیں:نئی ترقی پسند جماعت بنا رہے ہیں،سرفراز بگٹی

شیئر: