Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف آئے گا دوبارہ

اسلام آباد..مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کو جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ عوام میں نواز شریف کی مقبولیت کا بڑھتا ہوا گراف سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا۔ ا یک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نواز شریف نے ہر شعبے میں پاکستان کی دردمندی سے خدمت کی۔احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف استغاثہ کچھ ثابت نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات جیت کر پھر حکومت بنائے گی کیونکہ پوری قوم کا ایک ہی ہے نعرہ ،نواز شریف آئے گا دوبارہ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہ دریا ہے جو اپنا راستہ خود بنائے گا۔
مزید پڑھیں:مہلت عمل زیادہ نہیں،سعد رفیق

شیئر: