Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیروز اور علیزے رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستانی اسٹار فیروز خان، علیزے فاطمہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔فیروز خان کی شادی کی شاندار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ کے علاوہ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔نکاح کے بعد دلہا دلہن کو سب نے دعائیں دیں اور اہل خانہ سمیت تمام شرکاءنے مبارک باد پیش کی۔فیروز خان کی سہرا بندی کی رسم بھی اداکی گئی جس میں گھر کے بڑوں نے انہیں سہرا باندھا۔فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی شادی کا جوڑا معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ”ایچ ایس وائے“ نے ڈیزائن کیا تھا۔دلہن علیزے نے سرخ رنگ کا شرارہ پہنا جس پر نارنجی رنگ کا دوپٹہ زیب تن کیا اور میک اپ کےلئے عاکف الیاس کا انتخاب کیا گیا جبکہ فیروز خان نے سفید شیروانی کے ساتھ سرخ رنگ کا کلاہ پہنا۔دونوں ہی شادی کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت نظر آئے۔فیروز خان کی بہنوں حمیمہ ملک اور دعا ملک نے بھی بھائی کی بارات لاتے ہوئے خوب ہلا گلا کیا اور مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔تقریب میں اداکارہ میرا بھی شریک ہوئیں جو ہمیشہ کی طرح اپنی انوکھی اداو¿ں سے سب کی توجہ کا مرکز رہیں۔فیروز خان اور علیزے کی جوڑی کو مداح بھی خوب پسند کر رہے ہیں اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔اس سے قبل رواں ہفتے فیروز اور علیزے کی رسم حنا میں بھی شوبز اسٹارز نے شرکت کرکے چار چاند لگائے تھے۔
 

شیئر: