Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنویر سنگھ زخمی ہوگئے

بالی وڈ کے مشہور ہیرو رنویر سنگھ زخمی ہوگئے۔وہ فٹبال کھیل رہے تھے، اس دوران وہ اپنا کندھا زخمی کروابیٹھے۔ ڈاکٹروں نے رنویر کو مکمل آرام کا مشورہ دیاہے۔ رنویر سنگھ زخمی ہونے کے بعد آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس نہیں دے سکتے۔ واضح ہوکہ آئی پی ایل کی تقریب کے 15منٹ کی پرفارمنس کے لئے رنویر سنگھ کو 5کروڑ رپے معاوضہ دیناطے کیاگیاتھا تاہم رنویر اب اس معاوضے سے محروم رہ گئے ہیں۔وہ ان دنوں گلی بوائے کیلئے شوٹنگ میں مصروف رہے۔
 
 

شیئر: