Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں مظالم پر اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس ہفتے کو طلب

اسلام آباد ...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ منظم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں کو بھی متحرک کردیا گیا۔ مشکل کی گھڑی میں کشمیریو ں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہفتے کو طلب کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لئے کور ایشو ہے۔ اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ کشمیریوں نے قربانیاں دے کر مسئلہ کشمیر زندہ کیا ہے۔ نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم ہند کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقات کرانی چاہئیے۔ ایک سوال پر انہو ںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں:ناصر جنجوعہ سے ہندوستانی ہائی کمشنر کی ملاقات

شیئر: