Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگ اب بھٹو زندہ ہے کہ نعرے میں نہیں آئینگے،عمران

حیدر آباد ...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وفاق میں کیوں نکالا ہوگیا۔ اب سندھ میں کیوں نکالا‘ شروع کریں گے۔ نواز شریف اور آصف زرداری سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔سندھ میں آصف زرداری، ان کی بہن اور وزیر لوگوں پرظلم کررہے ہیں۔ جتنی غربت سندھ میں ہے اتنی پورے ملک میں نہیں۔ نوازشریف اداروں پر تنقید ،شہباز تعریف کررہے ہیں ۔منی لانڈرنگ سے قرضے بڑھتے جارہے ہیں۔نیب کو سونامی ٹری سمیت ہیلی کاپٹر ایشو زپر تحقیقات کی دعوت دیتا ہوں۔حیدر آباد میں تاجر برادری اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سندھ میں لوگوں پرظلم ہورہاہے۔یہاں آصف زرداری، ان کی بہن اور وزیر ظلم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی غربت سندھ میں ہے اتنی پورے ملک میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہونے والی لوٹ مار کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں آصف زرداری، نوازشریف اور خواجہ آصف سمیت سب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم پر قرضے بڑھ رہے ہیں اور حکمران معاہدے خفیہ رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون مجرموں کےلئے بنائے جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں کہیں ایسے قانون پاس نہیں ہوتے جیسے یہاں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے جان چھڑانے کےلئے فیصلہ کرچکے۔اب لوگ بھٹو زندہ ہے کے نعرے میں نہیں آئینگے۔سندھ میں نئی صبح آنیوالی ہے۔ 
مزید پڑھیں:ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کالا دھن سفید کرنے کیلئے ہے،عمران

شیئر: