Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایپل کمپنی کا دورہ کیا

سان فرانسسکو: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسسکو میں ایپل کمپنی کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال کمپنی کے چیف ایگزیٹو اور اعلی عہدیداروں نے کیا۔ کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے ولی عہد کو ایپل کی نئی مصنوعات کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کیں۔ بعد ازاں ولی عہد اور ہمراہ وفد کا ایپل کے عہدیداروں سے مذاکرات ہوئے جن میں شراکت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے علاوہ مملکت میں پیدا ہونے والے مختلف مواقع کاجائزہ لیا گیا۔ تعلیمی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے علاوہ ای بک کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور وفد کے بعض ارکان ولی عہد کے ہمراہ تھے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: