Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفیر کی طلبی ،نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج

اسلام آباد...پاکستان نے امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کے واقعہ پر شدید احتجاج کیاہے۔امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر نے نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ پر اظہار افسوس اور اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ سفیر نے پولیس سے تحقیقات میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سفارتخانے میں تعینات ائر ڈیفنس اتاشی کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوارعتیق کو کچل دیا تھا۔سفارتی استثنی کے باعث سفارتکار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے راحیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سفارتکار کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے ٹکر ماری۔
مزید پڑھیں:امریکی سفارتکار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

شیئر: