Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم پاکستان کی مزید3پتنگیں کٹ گئیں

  کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کی مزید3 پتنگیں کٹ گئیں۔ رکن قومی اسمبلی محبوب عالم اور 2 اراکین سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور محمد کامران نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہ 10 دن میں 4 ایم این اے اور 4 ایم پی اے ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ پی ایس پی کے کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس تمام سیاسی جماعتوں سمیت تمام قومیت کے لوگ موجود ہیں۔ ہم سب قومیت کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ کسی کو گالی نہیں دی، کسی کو خود سے دور نہیں کیا۔ کسی پر بندوق نہیں تانی۔ لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں۔ پہلے ہم سے سوال ہورہا تھا کہ پی ایس پی میں شمولیت کیوں نہیں ہورہی؟ اب یہ سوال ہورہے ہیں کہ پی ایس پی میں شمولیت کیوں ہورہی ہے؟انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان میں جوحالات چل رہے ہیں کوئی نظریاتی شخص وہاں نہیں رہ سکتا۔ایم کیو ایم پاکستان سے سب لوگ ہمارے قافلے میں شامل ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سوئپ کرےگی ۔ سندھ کا اگلا وزیر اعلیٰ پی ایس پی کا یا ہماراحمایت یافتہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ کراچی کودنیاکاسب سے زیادہ پرامن اور خوبصورت شہر بنانا چاہتے ہیں ۔تمام قومیتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے لئے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں لیکن اپنے ملک کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار نہیں کیا جاتا۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کٹ گئی

شیئر: