Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#آئی پی ایل_کا_بائیکاٹ

ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں جاری مظالم کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی ٹوئٹر صارفین انڈین پریمیئر لیگ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 
عابدہ منیر نے ٹویٹ کیا : ہندوستانی افواج کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کر رہی ہیں لہٰذا ہم آئی پی ایل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
روحیدہ ملک نے کہا : ہمیں انڈین پریمیئر لیگ کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے پاس اس سے بہتر پاکستان سوپر لیگ ہے۔
قمر گوندل کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے : آئی پی ایل کا بائیکاٹ کریں کیونکہ اب صحیح وقت آگیا ہے کہ ہم ہند پریہ واضح کر دیں گے کہ ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فرحان خان نے ٹویٹ کیا : اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کشمیر کی آزادی بھی چاہتے ہیں اور کشمیر کے دشمن سے لین دین بھی کرتے ہیں تو جان لیں کہ آپ منافق ہیں۔
لیلیٰ نقوی نے کہا : پوری مسلم امت کشمیر کے بے گناہ عوام پر ہونے والے مظالم پر افسردہ ہے لیکن جیو انڈین پریمیئر لیگ کی تشہیر میں لگا ہوا ہے۔ یہ انتہائی شرم کا مقام ہے۔
محمد عمران نے ٹویٹ کیا : کشمیری پاکستان کے جھنڈے لہرا رہے ہیں اور پاکستان کی محبت میں اپنی جان قربان کر رہے ہیں، دوسری جانب جیو سوپر انڈین پریمیئر لیگ دکھارہا ہے، شیم۔
جیسمین مغل کا کہنا ہے : اگر انڈیا کشمیر میں ظلم و ستم بند نہیں کر سکتا اور ہمارے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کر سکتا تو ہم ان کی پریمیئرلیگ کو کیوں سپورٹ کریں؟
مدثر نے اپنے ٹویٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی کہ جیو سوپر پر انڈین پریمیئر لیگ نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ ہندوستان نہتے کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہے اسلئے ہم ان کے کسی بھی قسم کے پروگرام نہیں دیکھنا چاہتے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں