Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارننگ شوز دیکھنا چھوڑ دیئے، انور مقصود

نامور ڈرامہ رائٹر و اداکار انور مقصود نے کہا ہے کہ آج مارننگ شوز ڈانس اور اچھل کود کا مرکز بن چکے ہیں جس کی وجہ سے میں نے مارننگ شوز دیکھنا چھوڑ دیئے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز لوگوں کی اصلاح کی بجائے مارننگ شوز میں صرف ہندوستانی گانوں ، ڈانس اور دیگر فضولیات میں مبتلا ہو کر اپنے اصل مقصد سے پیچھے ہٹ چکے ہیں ۔ مارننگ شو کا جو مقصد ہے اس سے لوگوں کو بہت دور رکھا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے مارننگ شو دیکھنے بند کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا معاشرے میں بڑا پاور فل کردار ادا کررہا ہے اور اسکو ان چیزوں کی عکاسی کرنی چاہئے جس سے معاشرے میں بہتری آسکے ۔ انور مقصود نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ادب ہمارے گھرانے کا اوڑھنا بچھوڑنا رہا ہے اور جہاں تک ہو سکا ہم نے اپنے ملک کی خدمت کی ہے اور جب تک زندہ ہیں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
 

شیئر: