Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت کیخلاف ساز ش کا مقابلہ کرینگے،پرویز رشید

 اسلام آباد...سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی میں اس ملک کی بقاءہے۔ جمہوریت کو پروان چڑھنے دیا جائے تو5 برسوں میں مملکت خداداد کی تقدیر بدل سکتی ہے،جو لوگ سیاسی جماعتیں دھوتی کی طرح بدلتے ہیں وہ کسی کے نہیں ہوتے،وقت آنے پر ان سے بھی آنکھیں پھیر لیں گے۔ احتساب عدالت کے باہر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کو توڑنے کیلئے ایسے ایسے ناموں سے جماعتیں بنائی جارہی ہیں جن میں لفظ پاکستان شامل نہیں۔اسی طرح حال ہی میں جنوبی صوبہ محاذ کے نام سے ایک گروپ بنایا گیا اس میں لفظ محاذ خطرناک ہے،لفظ محاذ جنگ نہیں،نام تو درست رکھیں جس سے اپنائیت ظاہر ہو۔جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے۔ملتان پروجیکٹ،دانش ا سکول ہے۔یہ باتیں غلط ہیں کہ جنوبی پنجاب کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا،جو لوگ(ن) لیگ کو چھوڑ کر گئے انتخابات میں آئیں پتہ چل جائے گا کہ (ن) لیگ ایک طاقت کا نام ہے۔ن لیگ کے بغیر ان لوگوں کی سیاست باقی نہیں ہے۔ انتخابات میں(ن) لیگ کامیابی حاصل کرے گی۔ جمہوریت کے ساتھ ہیں،جمہوریت کے خلاف جو بھی سازش ہوگی ۔ ڈٹ کر اس کا مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:اب اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے ،چیف جسٹس

شیئر: