Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین اپنی ہم صنف کو آگے بڑھنے نہیں دیتیں، زارا نور

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس ویسے تو ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لئے جانی جاتی ہیں تاہم موقع ملنے پر وہ ریمپ پر ماڈلنگ کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتیں۔ یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں ایشیا فیشن ویک پاکستان کے ریمپ پر واک کی جس کے دوران وہ نہایت پرجوش نظر آئیں۔یہ پہلی بار نہیں تھا جب اداکارہ نے کسی ریمپ پر واک کی ہولیکن پہلی مرتبہ انہیں ریمپ پر نوٹ کیا گیا جس کی وجہ ان کا نہایت پرجوش انداز تھا۔ذرائع کے مطابق جہاں لوگوں نے ان کے اس انداز کو پسند کیا وہیں کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ تنقید کرنے والوں میں پاکستان کی چند ماڈلز شامل تھیں۔ان ماڈلز نے زارا نور عباس کے ریمپ پر چلنے کے انداز کا مذاق ایک وڈیو کے ذریعے اُڑایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جبکہ بعدازاں اداکارہ زارا نے بھی اسے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔اس وڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ زارا نے مذاق اڑانے والی ماڈلز کو جواب تو دیا لیکن اس انہوں نے کسی کا نہ تو مذاق اڑایا اور نہ ہی کسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔زارا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خواتین دوسری خواتین کو آگے بڑھنے نہیں دیتیں۔
اسے بھی پڑھیں:کانز کے باعث سونم کپور کی شادی ملتوی
 وہ اس طرح دوسری خواتین کا مذاق اڑاتی ہیں۔ ان تمام افراد کے لئے یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ جو خواتین کو بااختیار بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ خواتین خود ہی اپنی ہم صنف کو آگے بڑھنے سے روکتی ہیں۔ریمپ پر اپنے انداز کا حوالہ دیتے ہوئے زارا نے لکھا کہ میں ایک اداکارہ ہوں، ماڈل نہیں۔ ماڈل بننا کوئی آسان کام نہیں، لیکن ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے میرا کام فن کا مظاہرہ کرنا ہے۔زارا نے واضح کیا کہ جس کلیکشن کی نمائش کے لئے وہ ریمپ پر موجود تھیں اس کا نام ’جنگجو شہزادی‘ رکھا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریمپ پر اس انداز میں واک کی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے شو میں تھوڑا ڈرامہ شامل کرنے کے لئے ڈیزائنرز اداکاروں کو شو اسٹاپر کے طور پر منتخب کرتے ہیں پھر چند کو یہ پسند آتا ہے اور کچھ اسے پسند نہیں کرتے۔
زارا کی پوسٹ کے بعد انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی ہستیوں نے ان کی حمایت کی جن میں ان کے شوہر اسد صدیقی، ساتھی اداکارائیں کبریٰ اور سونیا میشال شامل ہیں۔
 

شیئر: