Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجن کپور صرف اچھے دوست ہیں،ملائکہ

ممبئی..بالی ووڈ اداکار و ہدایتکار ارباز خان اورملائکہ اروڑہ میں اختلافات بڑھ گئے۔ ملائکہ اروڑہ کا نام پہلے ایک بزنس مین اور پھراداکارارجن کپور سے نام سے جوڑا جارہا ہے ۔ ارجن کپور اکثر رات گئے ملائکہ کو ممبئی ان کے فلیٹ پر بھی چھوڑنے آتے ہیں۔ بالی ووڈ آئٹم گرل نے اس حوالے سے چپ توڑ دی ۔ ملائکہ اروڑہ سے جب ایک انٹرویو کے دوران ارجن کپور سے گہری دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ا نہوں نے کہا کہ ارجن میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن لوگ اس کا غلط مطلب نکالتے ہیں جو بالکل غلط ہے۔واضح رہے اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے 18 سالہ کے بعد باہمی رضامندی سے طلاق لینے کے لئے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ملائکہ کے لائف اسٹائل پر جہاں ارباز کی فیملی کو اعتراضات تھے تو وہیں ملائکہ کو یہ ملال تھا کہ ارباز مالی طور پر اتنے مستحکم نہیں ہیں۔

شیئر: