Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطلوب افراد کو بیرون ملک سے واپس لائینگے،چیئرمین نیب

اسلام آباد... چیئرمین نیب جسٹس  جاوید اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن ہونے یانہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں۔ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی قابل گرفت ہے۔ ملک میں کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا جو نیب کی ڈوریاں ہلا سکے، اگر ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر واپس چلا جاوں گا اور ڈوریاں رہ جائیں گی۔پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کچھ لوگوں کے خلاف انکوائری شروع ہو چکی ،مزید بھی ہوں گی۔نیب کسی قسم کی انتقامی کاروائی نہیں کر رہا۔ اگر کسی کے خلاف امتیازی یا انتقامی کارروائی ثابت ہو جائے تو ذمہ داری لوں گا اور عہدہ چھوڑ دوں گا۔نواز شریف کی برطانیہ روانگی پر انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں ہے، اس لئے کوئی رائے نہیں دے سکتا۔نواز شریف کے واپس نہ آنے کے خدشے کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں موجود مطلوب افراد کو واپسی کے لئے ریڈ نوٹسز جاری کئے ہیں۔بہت سے مطلوب افراد کو واپس لائیں گے۔
مزید پڑھیں:کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی،چیئرمین نیب

شیئر: