Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میونسپلٹی نے "کچرے سے پاک محلے "کی اسکیم جاری کر دی

    ریاض - - - - ریاض میونسپلٹی نے کچرے سے پاک محلے اسکیم متعارف کرا دی۔ عملدرآمد الروضہ اور الواحہ محلوں سے ہوگا۔ اس کی بدولت سڑکوں سے کچرے کے ڈبے ہٹ جائیں گے۔ میونسپلٹی کے حکام دارالحکومت سے صفائی کا نیا تصور رائج کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں صفائی کا احساس بڑھانے کیلئے آگہی مہم چلائی جائے گی۔ اس کے تحت ہر باشندے کو وہ سعودی ہو یا غیر ملکی کچرے کے سلسلے میں اپنا کردار ذمہ داری کے احساس کے ساتھ ادا کرنا ہو گا۔ یہ پروگرام 2020قومی تبدیلی کا حصہ ہے۔ اس کی بنیاد پر ری سائیکلنگ کا منصوبہ بھی روبہ عمل لایا جائے گا۔  ترقی یافتہ ممالک میں کچرے کے ڈبوں کا رواج ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔ ہر مکین اپنے مکان کا کچرا مقررہ وقت پر کچرا گاڑی کے حوالے کردیتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - علی صالح کے بھتیجے نے حوثیوں کے خلاف اپنی نوعیت کا پہلا معرکہ لڑا
 

شیئر: