Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پر چوہوں کی یلغار

جدہ ..... جدہ کے متعدد محلے چوہوں کی زد میں ہیں۔ ساحل سمندر سیر سپاٹے کیلئے جانے والے بھی چوہوں سے پریشان ہونے لگے۔ جدہ میونسپلٹی تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عکاظ اخبار نے جدہ کے محلوں پر چوہوں کی یلغار سے متعلق 2صفحات پر مشتمل جامع رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں واضح کیا ہے کہ سڑکوں پر پڑا ہوا پرانا سامان چوہوں کی افزائش اور یلغار کا باعث بن رہا ہے۔ میونسپلٹی کا کہناہے کہ جدہ کے محلے چوہوں کی یلغار کے حوالے سے 3درجوں میں منقسم کردیئے گئے۔زہر اور پنجروں کے ذریعے چوہے پکڑے جارہے ہیں۔ مقامی شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ رات کے وقت چوہوں کے ہجوم سے عروس البحر احمر کا چہرہ مسخ ہونے لگا۔ ایک شہری نے بتایا کہ اس کا ایک دوست چوہے کے کاٹنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔

                                   

شیئر: