Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش کو ایران کیخلاف تعاون کی سعودی یقین دہانی

ریاض ...سعودی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ مراکش کے امن و استحکام اور اسکے اتحاد و سالمیت کو خطرات پیدا کرنے والے فریق کے خلاف سعودی عرب تن من دھن سے ساتھ ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیاکہ سعودی حکومت مراکش کے اندرونی امور میں ایرانی مداخلت کی شدت سے مذمت کرتی ہے۔ دہشتگرد تنظیم حزب اللہ کے ذریعے مراکش کے اندرونی امور میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔ حزب اللہ کے لوگ مراکش کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کی غرص سے پولیساریو محاذ کے کارندوں کو عسکری تربیت دیتے ہوئے پائے گئے۔
 
 
 
 

شیئر: