Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 19نجی اسپتال بلا اجازت مصروف

جدہ .... محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ الغامدی نے انکشاف کیا ہے کہ جدہ میں 19نجی اسپتال اجازت ناموں کے بغیر کام کررہے ہیں۔ سرکاری اداروں کی شرائط پوری نہ کرنے کی وجہ سے اجازت نامے نہیں ملے ۔ الغامدی نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ مریضو ں کی خاطر مذکورہ اسپتالوں کو 6ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران تمام مطلوبہ شرائط مکمل کرلیں۔ ایک اطلاع کے مطابق 3سرکاری ادارے اسپتالوں سے متعلق شرائط کو کنٹرول کررہے ہیں۔
 
 

شیئر: