Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبی پالیسی ملک کیلئے اہم ہے،قومی سلامتی کمیٹی

  اسلا آباد...قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ علاقائی سلامتی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں افغانستان اوراس کے عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان کا دورہ کابل دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کیلئے اہم قدم ہے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے اجلاس کو مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے منظور کردہ آبی پالیسی اور آبی منشور سے آگاہ کیا ۔ کمیٹی نے کہا کہ آبی پالیسی اہم کامیابی ہے۔ اس سے ملک کو درپیش پانی کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول یڈمرل ظفر محمود عباسی، ایئر چیف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ ناصر خان جنجوعہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ 
مزیدپڑھیں:جنرل باجوہ مسیحا کے روپ میں

شیئر: