Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل ریچارج کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا ازخود نوٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے موبائل ریچاج کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے موبائل فون کارڈ پر کون کون سے ٹیکس لاگو ہوتے ہیں۔ 100 روپے کا کارڈ چارج کرنے پر تقریبا 40 روپے کاٹ لئے جاتے ہیں۔ یہ کٹوتیاں کس قانون کے تحت کی جاتی ہیں؟۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ منگل کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں:ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس

شیئر: