Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں حجاج کی نادر روزگار تصاویر کا البم

ریاض ... لندن کا سوتھبی نیلام گھر 15 مئی 2018ءکو مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی انتہائی نادر اور نایاب تصاویر کا البم پیش کریگا۔

 یہ تصاویر عبدالغفار نامی فوٹو گرافر نے 1885ء اور 1888ءکے درمیان لی تھیں۔ تصاویر کا پہلا مجموعہ مکہ میں غلاف کعبہ بردار کاررواں (محمل) اور جبل عرفات میں حجاج کے خیموں کے مناظر پر مشتمل ہے۔

 اس میں مسجد نبوی شریف کی ایک لوح کی تصویر بھی دی گئی ہے۔ مبصرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ 80ہزار سے ایک لاکھ20ہزار اسٹرلنگ پونڈ میں نیلام ہوگی۔ عبدالغفار مکہ کے فوٹو گرافر تھے۔ بہت سارے لوگ ان سے ناواقف ہیں۔

 ان کی بابت معلومات صرف ہالینڈ کے مستشرق کرسٹن ہارخرونے نے دی ہیں۔

 انکی ملاقات مکہ میں ہوئی تھی۔ عبدالغفار نے 250سے زیادہ تصاویر 1886 ءسے 1889ءکے دوران ہالینڈ کے مستشرق مذکور کو بھیجی تھیں۔
                     
 

شیئر: