Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روضہ اطہر کے بارے میں افواہیں پھیلانے والے مکروہ لوگ ہیں‘طاہر اشرفی

 لاہور .... روضہ اطہر اور رسول اللہ کے جسد اطہر کے بارے میں افواہیں پھیلانے والے مکروہ لوگ ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت رسول اکرم کا روضہ اطہر نہیں گرا سکتی۔ سعودی عرب کی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔اسلام اور ارض الحرمین الشریفین کے دشمن سعودی عرب کو شام ، عراق بنانا چاہتے ہیں ۔حوثی باغیوں کی سرپرست لابی کے عزائم ناکام ہوں گے۔یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے امن کو تباہ کرنے کیلئے حوثی باغی اور ان کے سرپرست کوشاں ہیں اور اب جبکہ ان کی سازشیں ناکام ہو رہی ہیں تو یہودی اور صفوی لابی نے مل کر ایسا پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے جس سے ہر مسلمان تشویش میں مبتلا ہو جائے ۔ سعودی عرب کی حکومت ، افواج اور عوام ارض الحرمین الشریفین ، مسجد نبوی اور بیت اللہ کی خدمت کیلئے ہر سطح پر کوشاں ہیں اور سعودی عرب کے علماءو مشائخ اور مفکرین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے کیلئے صف اول میں کھڑے ہیں ، مسلمانوں کو اسلام دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہونا چاہیے ۔رسول اکرم کی حرمت ، تقدس اور ختم نبوت پر امت مسلمہ کا ہر ہر فرد قربان ہے اور کوئی بھی قوت رسول اکرم کی حرمت اور تقدس کو پامال نہیں کر سکتی۔
 

شیئر: