Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ عباسی کی ”پرواز ہے جنون“ مشکلات کا شکار

نامورپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم’ ’پرواز ہے جنون“ نمائش سے قبل ہی مشکلات کا شکارہوگئی۔پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے بنائی گئی فلم ”پروازہے جنون‘ ‘کا شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی مرکزی کرداراداکررہے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ فلم کا پہلا ٹیزرجاری کیا گیا تھا جس میں حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے پائلٹ کے روپ میں بے حد وجیہ نظر آرہے تھے۔
فلم کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی تاہم فلم اس وقت مشکلات کاشکار ہوگئی جب اس کے وارڈ روب اسٹائلسٹ یعنی ملبوسات کے ڈیزائنرسومررحمان نے پروڈکشن ہاو¿س کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔سومررحمان نے بتایا کہ فلم کے جاری ہونے والے ٹیزر میں ان کا نام ہی شامل نہیں کیا گیا۔ کیس میں ہونے والی نئی پیش رفت کے مطابق عدالت نے فلم کے کسی بھی طرح کے تشہیری مواد یعنی ٹریلراورٹیزر کے اجراءکو روک دیا ہے۔ڈیزائنر سومررحمان کی جانب سے ایم ڈی فلمزاورایم ڈی پروڈکشنزکے سربراہ اور وائس پریذیڈنٹ کے خلاف کیس 27 اپریل کوفائل کیا گیا تھا جب کہ کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل کو ہوئی تھی۔ سومر کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے پروڈکشن ہاو¿س کواگلی سماعت تک میرے نام کے بغیرفلم کے ٹریلر، ٹیزر،پوسٹر یا گانے کو جاری کرنے سے روک دیا ہے۔سومر نے ٹیزر میں ان کا نام شامل نہ کئے جانے پر پروڈکشن ہاو¿س سے تحریری معافی مانگنے اور اپنے بقایا جات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ سومر کا مزید کہنا ہے کہ ایم ڈی پروڈکشن ہاو¿س کا ریکارڈ ہے کہ وہ نوجوان فنکاروں کی صلاحیتوں کا استحصال کرتے ہیں۔فلم کو درپیش قانونی مشکلات اور عدالتی حکم کے پیش نظر ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فلم اپنے مقررہ وقت پر ریلیز ہوسکے گی یا نہیں؟
ہدایت کار حسیب حسن کی فلم ”پرواز ہے جنون“میں اداکار حمزہ علی عباسی مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، شمعون عباسی، احد رضامیر، شاذ خان اور کبریٰ خانم شامل ہیں۔ فلم عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائےگی۔
 

شیئر: