Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#خاران

بلوچستان میں شرپسندوں کے ہاتھوں 6مزدوروں کے قتل پر ٹویٹر پر اظہار مذمت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔
حنا بٹ کہتی ہیں: یہ ہولناک خبر سن کر دل بہت اداس ہے۔ میں اس واقعہ کی سختی سے مذمت کرتی ہوں۔ بلوچستان حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ قاتلوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
بی سیٹھیا ٹویٹ کرتے ہیں: بلوچستان اب تک بحران اور انتشار کا شکار ہے۔ خاران میں 6مزدوروں کے قتل پر عینی شاہدین کا کہناہے کہ قاتل موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ 
ایف جعفری ٹویٹ کرتے ہیں :یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور بلوچستان ریپبلکن آرمی نے مزدوروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سعد اللہ اختر ٹویٹ کرتے ہیں: مرنے والے مزدوروں کا تعلق اوکاڑہ پنجاب سے تھا۔
جہانگیر بدر کا ٹویٹ ہے: قتل بزدلانہ فعل ہے۔ اس میں ہند کا ہاتھ ہے۔
محمد خان کہتے ہیں :حکومت ِ پاکستان کو فوری کارروائی کرکے بہیمانہ ظلم کرنے والوں کو گرفتار کرنا چاہئے۔
ہنزیہ بلال رند کہتے ہیں: قتل پرانتہائی افسوس ہوا۔ 
پلوشہ عباس کا ٹویٹ ہے: مرنے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتی ہوں۔ بے گناہوںکے قتل پر انتہائی افسوس ہوا۔ 
نام کے بغیر ایک صاحب کا ٹویٹ ہے: 6بے گناہ مزدور موبائل ٹاور پر کام کررہے تھے ۔ کمپنی نے نہ تو کوئی این او سی لیا تھا اور نہ ہی سیکیورٹی کا انتظام تھا۔ کیا کوئی اس کمپنی سے پوچھے گا کہ ایسا انتظام کیوں نہیں کیا گیا۔ یہاں تو غریب کا ہی خون بہتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں