Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فلموں کی آفرز ہیں،مائرہ خان

 کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی مسلسل نمائش سے سینما گھروں کو استحکام ملے گا ۔انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کی فلم رئیس کے حوالے سے ہر پاکستانی سوال کرتا ہے۔ اس موضوع پر فی الحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ موجودہ حالات میں سب ملکی استحکام کے بارے میں سوچیں۔ پاکستانی فلموں کی آفرز ہیں اور کچھ میں کام بھی کررہی ہوں لیکن تفصیلات نہیں بتا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا تاہم فلموں کی مصروفیات کی بنا پر اچھے اسکرپٹ و کردار کا انتخاب کرنا میرا حق ہے۔اس کے لیے انتظار کرنے میں کوئی برائی بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیںاپنے فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا چاہیے۔

شیئر: