لاہور... پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کرواکر اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی اراکین کے مطالبے پرپار لیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اس کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی نشست پر قومی اسمبلی کی نشست پر حصہ لیں گے۔ پہلے اپوزیشن لیڈر اور 2018 میں ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو اب پار لیمنٹ کی سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کر یں۔ ہم سب انکے ساتھ ہوں گے۔دریں اثناءپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے مرکزی تقریب 30 نومبر کو ہوگی۔