Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سونم_کی_شادی

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی پاکستان اور ہندوستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی اور سونم کے مداح انہیں خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے دعائیں دیتے نظر آئے۔
محمد اشرف خان نے سونم کپور کی تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کیا : سونم کپور ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں اور کوئی بھی شادی ہندوستانی شادی کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتی۔ ہر چیز بہت خوبصورت ہے۔
ثمرینہ خان نے کہا : بالی وڈ کے تمام ستاروں کو سونم کی شادی میں ایک ساتھ دیکھ کر بہت مزہ آ رہا ہے۔
راجن کمار نے ٹویٹ کیا : دونوں کو شادی کی بہت مبارکباد۔ میری دعا ہے کہ آپ کی زندگی خوشیوں اور محبت سے گزرے۔ شادی شدہ افراد کے کلب میں خوش آمدید۔
پریال نے کہا : سونم اپنی شادی کے تمام پروگرامات میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ میری دعا ہے کہ ان دونوں کی ازدواجی زندگی بہت خوب گزرے اور دونوں کو کسی کی نظر نہ لگے۔
ناظم چوہدری کا کہنا ہے : سونم کپور اب مسز آہوجا بن گئی ہیں۔سونم اور آنند دونوں کو ہی شادی کی بہت مبارکباد۔ خدا کرے آپ دونوں کی زندگی ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھی گزری۔ 
پریانکا دھارامسی نے ٹویٹ کیا : شوبز شخصیات کی شادیوں اور منگنیوں کو اس قدر میڈیا کوریج نہیں دینی چاہیے۔ میری والدہ صبح سے انسٹاگرام پر ان کی تصاویر دیکھ رہی ہیں اور اب میری شادی کے بارے میں فکرمند ہو رہی ہیں۔
ایان دیوین کا کہنا ہے : لوگ سونم کی شادی کے بارے میں اس طرح پاگل ہو رہے ہیں جس طرح ان سب کو دعوت دی گئی ہو لیکن وہ شرکت نہ کر سکے ہوں۔
کونال شاہ نے کہا : اب سونم کی شادی ختم ہوگئی ہے تو کیا پلیز سب لوگ نارمل ھوسکتے ھیں؟ مجھے حیرت ہے کہ جن لوگوں کو شادی میں دعوت نہیں دی گئی وہ بھی شادی کے بارے میں جاننے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ میری دعا ہے کہ سونم کپور کی آگے زندگی بہت اچھی اور خوشیوں بھری گزرے۔

***

شیئر:

متعلقہ خبریں