Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین نیب استعفیٰ دے کر گھرجائیں،نوا ز شریف

  اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب منی لانڈرنگ سے متعلق 24 گھنٹے میں اپنے شواہد سامنے لائیں یا پھر قوم کے سامنے معافی مانگیں۔ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے مطالبہ کیا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق نوٹس پر چیئرمین نیب استعفیٰ دے کر گھرجائیں۔ نواز شریف نے کہاکہ ایک کالم کوبنیادبناکرمیرے اوپرالزامات کی بوچھاڑکردی گئی۔ الزام کی نوعیت اس قدر سنگین اور شرمناک ہے کہ اسے نظر انداز کرنا جمہوری نظام کو خطرے میں ڈالنا ہے۔کسی بھی محب وطن پاکستانی پر ایسے بے بنیاد اور گھٹیا الزامات ناقابل برداشت ہیں۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین نیب کو 4 ماہ بعد وہ اخباری کالم کیوں یاد آیا۔کیا چیئرمین نیب نے ورلڈ بینک یا اسٹیٹ بینک سے کچھ پوچھا ؟ انہیں رات کو پریس ریلیز دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟ پانامہ کے بعدورلڈبینک کی رپورٹ کوبھی حقائق سے ہٹ کرپیش کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں قانونی مشاورت شروع کر دی ۔کچھ ہورہا ہے وہ میرے اور ن لیگ کے خلاف انتقامی کارورائیوں کا حصہ ہے۔نیب اوراس کاچیئرمین ساکھ سے محروم ہو چکے ۔چیئرمین نیب نے میری کردارکشی ہی نہیں کی قومی وقارکونقصان بھی پہنچایا۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ نیا کیس بنایا جائے۔احتساب کے نام پرقائم ادارہ میرے خلاف جھو ٹے الزامات کامورچہ بن چکاہے۔نیب کی جانبداری کا نشانہ بنتا رہاہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے سزا ہوئی تو کسی سے معافی یا رحم کی اپیل نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں:فیصلے کا وقت آگیا،نواز شریف

شیئر: