Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ملتان_جلسہ‎

مسلم لیگ نون کی جانب سے ملتان میں کیے جانے والا پاؤر شو ٹویٹر پر موضوع بحث بنا رہا ۔ لیگی کارکنان اس جلسے کو کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان مکمل ناکام جلسہ قرار دیتے ہوئے بحث کرتے نظر آئے۔
محمد اکمل نے ٹویٹ کیا : میں آج بہت خوش ہوں کیونکہ میری قیادت آج میرے شہر ملتان میں موجود ہے۔
ذیشان ملک کا کہنا ہے : ملتان نے آج ثابت کردیا ہے کہ وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے اور ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
علی گورائیہ نے جاوید ہاشمی پر طنز کرتے ہوئے کہا : پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھی۔
لیگی مخالف رضاعلی خان نے ٹویٹ کیا : شاہد خاقان عباسی سرگودھا میں خالی کرسیوں سے خطاب کر رہے ہیں اور نواز شریف ملتان اسٹیڈیم کا ایک چوتھائی حصہ بھی بھر نہیں سکے۔ ووٹرز نے عام انتخابات سے پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔
انوشہ نے کہا : ملتان نواز شریف کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے۔ آئیے ہم سب پرامن اور روشن پاکستان کے لئے نئے سفر کا آغاز کریں۔
ڈاکٹر ہما سیف کا کہنا ہے : ملتان میں آج ایک بڑا جلسہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ نون کی مقبولیت کا گراف مسلسل بلند ہو رہا ہے اور انشاءاللہ مسلم لیگ نون آئندہ انتخابات میں ملتان سے پچھلے انتخابات کی نسبت زیادہ سیٹیں جیتے گی۔
دانیال خان نے کہا : جو پٹواری لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ جلسے کی ڈرون فوٹیج بھی پوسٹ کریں۔ یہ جلسہ مکمل طور پر ناکام تھا اور اس میں صرف 7 سے 8 ہزار لوگ شریک ہوئے۔
شہزاد گجر نے ٹویٹ کیا : مریم نواز آج کے اور جہلم والے جلسے سے اندازہ لگا لیں کہ عوام نے بھی ان کو مسترد کردیا ہے مگر ان کی آنکھوں پر خوشامدیوں نے خوشامد کی پٹی باندھی ہوئی ہے ۔ 
عبداللہ نے لیگی کارکنان پر طنز کرتے ہوئے کہا : مسلم لیگ نون والوں سے گزارش ہے جس میں کرسیاں اتنے لگایا کریں جتنا آپ بندے اکٹھے کر سکتے ہیں۔ پیسوں کی بچت ہوگی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں