Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے کیوں نکالا کا نعرہ مقبول ہے،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر ملک میں دو یا تین متوازی حکومتیں ہوں تو آپ ملک نہیں چلا سکتے ۔صرف ایک آئینی حکومت کا ہونا ضروری ہے ۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے ۔  انہیں لے جایا گیا ہے ۔دوبارہ حکومت ملی تو اپنی پالیسیاں جاری رکھیں گے ۔ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ گر وہ وا قعی محاذ تھا تو وہ 2 دن بھی اس پر کیوں نہیں ڈٹ سکے۔ فوری طور پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کےلئے انہیں کس نے مجبور کیا؟۔ نوازشریف نے کہاکہ لوگوں میں مجھے کیوں نکالا؟ کا نعرہ بہت مقبول ہے۔ لوگ اس حوالے سے خاص جذبات رکھتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 66 پیشیاں بھگتے کے بعد کسی ڈیل کی پیشکش پرغور کیوں کروں گا ؟ مجھے اتنی مہلت بھی نہیں دی گئی کہ لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ سے ملاقات کیلئے جا سکوں، دور رہنا آسان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی

شیئر: